۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
شیخ علی یاسین رئیس نشست علمای صور لبنان

حوزہ/ شیخ علی یٰسین نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب کے دانشمندانہ اقدامات ملت ایران کے اتحاد و وحدت کے تحفظ اور اس کی صلاحیتوں میں اضافہ اور ترقی کا سبب بنا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، علمائے صور لبنان کے سربراہ حجت الاسلام شیخ علی یاسین نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے دانشمندانہ اقدامات ملت ایران کے اتحاد و وحدت کے تحفظ اور اس کی صلاحیتوں میں اضافہ اور ترقی کا باعث بنے۔

تفصیلات کے مطابق، لبنان میں موجود ایرانی ثقافتی مشیر عباس خامہ یار نے لبنانی علمائے صور کے سربراہ شیخ علی یاسین سے صور شہر لبنان کے حوزہ علمیہ میں ان کے دفتر جا کر ملاقات اور لبنان اور خطے کی عمومی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاہے۔

اس ملاقات میں ، شیخ علی یاسین نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، شروع سے  ہی دنیا کے مظلوموں کے ساتھ کھڑا ہے۔

شیخ یاسین نے انقلاب اسلامی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی (رح)  کے توسط سے اسلامی جمہوریہ ایران کی بنیاد رکھے جانے کے بعد سے انسانیت کی بنیاد پر ، قومی اور لسانی تعصبات سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی تھی اس وقت سے ایران دنیا کے مظلوموں اور محروموں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

انہوں نے ایرانی جوہری سائنسدان ڈاکٹر محسن فخری زادہ کے قتل میں امریکی صہیونی مجرمانہ اور بزدلانہ کارروائی کی مذمت کی اور اسے امریکی و صہیونی سازشوں میں سے قرار دیتے ہوئے کہا کہ عرب اور اسلامی ممالک کے مایہ ناز دانشمندوں اور باصلاحیت سائنسدانوں کو اسلامی ممالک کی طاقت اور صلاحیت کو کمزور کرنے کیلئے نشانہ بنایا جا رہا ہے تاکہ غاصب صہیونی حکومت خطے میں غالب اقتدار رہے ، لیکن ایران اور عالم اسلام کے سائنسدان اس منصوبے کو ناکام بنائیں گے۔

مجلس علمائے صور کے سربراہ نے بیان کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی منصفانہ پالیسیوں کی بدولت سائنسی ، سیاسی اور معاشی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور خطے میں امریکی صہیونی منصوبوں کے محاصرے کے ذریعے اپنے وجود کو ثابت کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں امریکی اور صہیونی منصوبے، اسرائیلی غاصب حکومت کی خدمت اور خطے کے تمام ممالک کو کمزور کرنے کے لئے انجام دیئے جاتے ہیں۔

رہبر معظم انقلاب کی دانشمندی ملت ایران کے اتحاد وحدت اور ترقی کا باعث بنی

شیخ علی یاسین نے ان حالات میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے دانشمندانہ اور حکیمانہ اقدامات کی قدردانی کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا، جسے ملت اسلامیہ ایران کے اتحاد و وحدت کو برقرار رکھنے اور دشمن کی طرف سے غیر انسانی محاصروں کے باوجود ایران کی صلاحیتوں اور ترقی کو فروغ ملا۔

آخر میں ، انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دنیا کے تمام مظلوم اور محروم لوگوں کی امید بنے ہوئے ہے اور یہ ایران کی پیروی کرنے کے لئے ایک بہترین نمونہ ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .